اسلام وعلیکم
Plannerz Media
آیان ایک چھوٹا سا لڑکا تھا جو ہر روز اپنے دوستوں کے ساتھ پارک میں کھیلنے جاتا تھا۔ ایک دن، وہ بڑی خوشی سے دوڑ رہا تھا جب اچانک اس کا پیر پھسل گیا، اور وہ زمین پر گر گیا۔ اس کے گھٹنے پر زخم آ گیا اور وہ رونے لگا۔ اس کے دوست فوراً اس کے پاس آئے اور پوچھا، آیان، تم ٹھیک تو ہو؟ آیان نے آنسو پونچھتے ہوئے جواب دیا، ہاں، میں ٹھیک ہوں۔پھر آیان نے ہمت سے اٹھا، اپنے گھٹنے پر مٹی جھاڑی اور کہا، گرنا کوئی بڑی بات نہیں۔ میں پھر سے دوڑوں گا! اس کے دوست اس کی بہادری دیکھ کر مسکرا پڑے۔ آیان دوبارہ کھیلنے لگا، اور اس نے سیکھا کہ زندگی میں گرنا کوئی بڑی بات نہیں، اہم یہ ہے کہ ہم دوبارہ کھڑے ہو جائیے