سمندری دوستوں کی جادوئی مہم
Ejaz Ahmed Khan
نیلے سمندر کی گہرائی میں آبی نگر نامی جادوئی شہر تھا، جہاں خوشی خوشی سمندری مخلوقات رہتی تھیں۔ اس شہر میں ایک پرانا اوکٹوپس، اوٹی، رہتا تھا جس کے پاس ایک جاد کتاب تھی۔ایک دن آبی نگر کا قیمتی موتی غائب ہو گیا، جس سے سب پریشان ہوگئے۔ اوٹی نے اپنی جادوئی کتاب سے ایک نقشہ نکالا اور اپنے دوستوں، پپو مچھلی، ٹوپی سمندری گھوڑا، کچھوا کو بلایا۔ وہ سب مل کر موتی کی تلاش میں نکلے۔ان کے سفر میں انہیں خطرناک راستے، انجان غاریں، اور خوفناک شارک کا سامنا کرنا پڑا، لیکن وہ بہادری سے آگے بڑھتے رہے۔ آخرکار، ایک بڑی چٹان کے نیچے موتی چھپا ہوا ملا۔ سب خوشی سے واپس آبی نگر پہنچے اور موتی کو اس کی جگہ پر نصب کیا۔